Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے لوگو ہیں۔لوگوں کو یقین ہے کہ ’’l’Hospitalet‘‘میں تبدیلی کی لہر کی ضرورت ہےہم چاہتے ہیں کہ یہاں کی مقامی حکومت کی فضائیں تبدیل ہوں۔میونسپل حکومت کے پرانے ماڈل کو تبدیل کیا جائے اور اس فرسودہ ماڈل کا خاتمہ بیحد ضروری ہےاورضرورت اس امر کی ہے کہ علاقے میں عوامی خدمت کے نئے ماڈل کو پیش کیا جائے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے لوگو ہیں جو چاہتے ہیں کہ ’’l’Hospitalet‘‘میں ترقی کی رفتار کو بحال کیا جائےجس میں شہر کی تعمیر وترقی کے پراجیکٹس کا آغاز ہو۔وہ پراجیکٹ جو علاقے سے اجڑے پن کو ختم کریں اور یہ علاقہ مستقبل کی ترقی کی راہ پر چلے اور کاتالونیا کےمیٹروپولیٹن ایریا میں نمایاں ہواور تمام مواقع اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے لوگو ہیں اور’’l’Hospitalet‘‘کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتے ہیں اور خالی خولی وعدوں کی بجائے لوگوں کی خدمت اور دوہرے معیار کے تصور کو ختم کرکے دم لیں گے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کیلئے نکلے ہیں اورمیدان عمل میں رہ کر جذبوں کی جیت کیلئے پرامید ہیں۔ہم مایوسی، قیاس آرائی،،دھوکہ بازی،کرپشن اور اداروں کی تنزلی کی بجائے ہم چاہتے ہیں کہ ’’l’Hospitalet‘‘کی مقامی حکومت عوامی خدمت میں سربلند ہو،جہاں عوام کے مسائل سنیں جائیں انکے مطالبات کو حقیقت کا روپ دیا جا سکے۔ہم چاہتے ہیں کہ سب لوگ عوامی فیصلوں کا حصہ بنیں اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے علمبردار ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ سٹی کونسل l’Hospitalet کو نئی اور اہل قیادت ملےجو حقیقی تبدیلی لائے،جو ترقی پسند ہو،جمہوری ہو،جو اچھے ماحول کی حامی ہو اور حقوق نسواں کے پراجیکٹس کا عزم رکھتی ہو۔ہم اپنے فعال کردار سے تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے متحرک ہیں اور موجودہ نظام کو تبدیل کرکے رہیں گے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے علمبردار ہیں اور ہم چاہتے کہ علاقے l’Hospitalet کا میئر عوام سے ہو جس کا نصب العین علاقے اور عوام کی خدمت ہو۔جو علاقے کی ترقی چاہتا ہو۔جو علاقے میں ہریالی میں اضافہ کرے۔بہترین اور ماڈل محلوں اورامن وامان کے حوالے سے سڑکوں کو محفوظ بنائے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے علمبردار ہیں جو جمہوری نظام کی بنیاد میونسپل انتخابات کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اورعلاقے کی تعمیر وترقی کواولین ترجیح دیتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ l’Hospitalet ایسے امیدواروں کو اہمیت دینا چاہتے ہیں جو علاقے کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں جو علاقے کوتقسیم کی بجائے اس میں اضافے اور ترقی کو اپنا مقصد سمجھیں۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے خواہشمند ہیں جو اپنے علاقے l’Hospitalet سے پیار کرتے ہیں جس نے اپنی بانہوں میں مختلف اور وسیع تر بیک گراونڈ کے لوگ ہیں اور ان لوگوں کی موجودگی میں ہمیں یقین ہے کہ ہم اس علاقے کو بے نظیر بنادیں گے۔یہی وجہ ہے کہ ہم مقامی حکومت کی قیادت میں تبدیلی کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس فرسودہ اور پرانے ماڈل کو ختم کرکے علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈالیں۔
Som la gent pel canvi!
ہم لوگ تبدیلی کے علمبردار ہیں جو عالمی سطح پر ہونیوالی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم چاہتے کہ لوکل لیول پر بہتر ہو اور چاہتے ہیں کہ l’Hospitalet کی سطح پر ایسی میونسپل حکومت کو فروغ دیا جائے جو 21 ویں صدی کے سوشل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سامنے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکےجن کا علاقے l’Hospitalet کو سامنا ہے۔
Som la gent pel canvi.
ہم لوگ تبدیلی کے علمبردار ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ جاؤما گرایز(Jaume Graells)کی قیادت میں مئی میں ہونیوالے لوکل انتخابات میں تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔